ہریتک روشن کا لیگل نوٹس بے بنیاد ہے ‘ کنگنا رناوت کے وکیل کا بیان

جمعہ 18 مارچ 2016 14:53

ہریتک روشن کا لیگل نوٹس بے بنیاد ہے ‘ کنگنا رناوت کے وکیل کا بیان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی جانب سے حال ہی میں سابق گرل فرینڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو لیگل نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اداکارہ انکی ساکھ کو بدنام کرنے کی کوشش کرہی ہیں جس کیلئے انھیں پریس کانفرنس میں اپنے کیے پر معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت کے وکیل رضوان صدیقی کی جانب سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ہریتک روشن کو بھی لیگل نوٹس جا ری کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار انکی موئکلہ پر سراسر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علا وہ ازیں کنگنا رناوت کے وکیل کی طرف سے ہریتک روشن کے لیگل نوٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔واضح رہے دونوں ستارے طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اور اب ایک دوسرے پرنام لیے بغیر میڈیا کے سامنے ڈھکے چھپے لفظوں میں تنقید کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :