امریکا کا یمن میں سعودی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا خیرمقدم

جمعہ 18 مارچ 2016 14:52

واشنگٹن ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) امریکا نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے نیوز بریفنگ میں سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر احمد العسیری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انھوں نے گذشتہ سال 26 مارچ سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف بڑے جنگی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس ملک میں تشدد وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور بہت سے شہری اس فائرنگ کی زد میں آئے ہیں۔ہم اتحاد کے ترجمان جنرل احمد العسیری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔جوش ایرنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے یمن میں بحران کے جلد سے جلد سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے چلے آرہے ہیں۔ اس لیے ہم تمام فریقوں سے کہتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن مذاکرات کی جانب لوٹ آئیں۔

متعلقہ عنوان :