مشرف کی دبئی روانگی نون لیگ کی ایک اور ڈیل کا نتیجہ ہے۔شاہ محموقریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 13:36

مشرف کی دبئی روانگی نون لیگ کی ایک اور ڈیل کا نتیجہ ہے۔شاہ محموقریشی

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پرویز مشرف کی دبئی روانگی نون لیگ کی ایک اور ڈیل کا نتیجہ ہے۔ بڑے مک مکا نے آئین شکن پرویز مشرف کو قانون سے بالاتر بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی روانگی ن لیگ کی ایک اور ڈیل ہے۔ پرویز مشرف نے ملکی آئین کو توڑنے کا سنگین جرم کیا۔ بڑے مک مکا نے پرویز مشرف کو قانون سے بالاتر بنا دیا ہے۔ پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کا مقدمہ برائے نام رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2002 میں پرویز مشرف کے ریفرنڈم، وردی میں رہنے اور 17ویں ترمیم کی مخالفت کی اب بھی میں بڑے مک مکا کی مخالفت کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :