ورون دھون کو سلمان خان کی وجہ سے180کروڑ کا نقصان
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید فن و فنکار کی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 14:53:56 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:28:40 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:28:39 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:28:38 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:23:13 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:23:12 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:23:12 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 11:45:51 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 11:43:57 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 11:43:56 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 11:43:55
- مزید خبریں

ورون دھون کو سلمان خان کی وجہ سے180کروڑ کا نقصان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) ورون دھون کیلئے ان کی فلموں کی کامیابی کے پیش نظر گزشتہ برس کو خوش قسمت قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارکو سٹار نیٹ ورک کی جانب سے چھ فلموں کی پیشکش کی گئی۔ اداکار سٹار نیٹ ورک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے ہی والے تھے کہ سلمان کان کی وجہ سے مزکورہ معاہدہ منسوخ ہو گیا۔

سپاٹ بوائے ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے مینجر نے عین موقع پر مداخلت کرتے ہوئے فلموں کی پروڈیوسر ریشما شیٹی کو ورون کی بجائے سپر سٹار کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا جس پر انھوں نے حامی بھی بھر لی۔ زرائع کے مطابق اگرچہ ریشماں ورون دھون کے ساتھ 180کروڑ فی فلم30کروڑ کی ڈیل سے مطمئن تھیں تاہم جب انھیں سلمان خان کی مقبولیت کے متعلق انکے مینجر کی جانب سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا تو انھوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر دیا۔

کہا جا رہا ہے کہ ریشما سلمان خان کو مذکورہ چھ فلموں کیلئے فی فلم50کروڑ کی پیشکش کیلئے راضی ہو چکی ہیں۔تاہم سلمان خان کے مینجر کا کہنا ہے کہ ورون دھون جیسے نئے اداکار کے مقابلے سپر سٹار کو صرف 20کروڑ ذیادہ کی پیشکش درست نہیں ہے انھیں معاوضے میں اضافہ کرنا چاہیے

18/03/2016 - 13:28:40 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان