سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے معاملے پر وزارت خارجہ سے جلد بریفنگ لی جائے گی،سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 18 مارچ 2016 13:16

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے معاملے پر وزارت خارجہ سے جلد بریفنگ لی جائے گی جبکہ ایوان کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال میں سعودی عرب میں 41 پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مراد سعید کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

اگر معزز رکن کے پاس اس قسم کی کوئی شکایات یا ثبوت ہیں تو فراہم کریں بلا تاخیر ان میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت افریقی ممالک میں 69 پاکستانی قید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس ملک میں جاتے ہیں وہاں کے قانون کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 2393 پاکستانی قید ہیں۔