شمالی کوریا نے سمندر میں دور مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں ‘جنوبی کوریا اور امریکی حکام کا دعویٰ
جمعہ 18 مارچ 2016 13:13
سیئول /واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)جنوبی کوریا اور امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں دور مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔حکام کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے داغے گئے ‘یہ میزائل 800 کلومیٹر دور سمندر میں گرا۔
(جاری ہے)
امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک دوسرا میزائل بھی داغا گیا شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ان دعووں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق دوسرا میزائل درمیانی فاصلے کا روڈوگ میزائل تھا، جسے سڑک پر چلنے والی کسی گاڑی سے چھوڑا گیا۔روڈوگ 1،300 کلومیٹر دور تک جا سکتا ہے اور اس کی زد میں جنوبی کوریا اور جاپان کے کچھ حصے آ سکتے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کی لیفٹیننٹ کرنل مشیل بیلڈاذا نے کہاکہ ہم شمالی کوریا کو ان کی کارروائیوں سے پرہیز کی اپیل کرتے ہیں، جن سے علاقے میں کشیدگی اور بڑھ سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.