خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ‘میاں شہباز غوث

جمعہ 18 مارچ 2016 13:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز غوث نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تا کہ وہ معاشرے کا مفید شہری بن سکیں،فروغ تعلیم ترقی خوشحالی کا زینہ ہے ، حکومت تعلیمی ادارو ں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ شاداب سکول برائے خصوصی افراد علامہ اقبال ٹاؤن میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے موقع پر کیا ۔مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کے تحت تعلیمی ادارو ں کی سکیورٹی پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہی ہے ۔انہوں نے گورنمنٹ شاداب سکول میں سکیورٹی اقدامات تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے غفلت اور لا پرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :