وزارت داخلہ ’پاکستان‘ کے اسپیلنگ ہی بھول گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 13:01

وزارت داخلہ ’پاکستان‘ کے اسپیلنگ ہی بھول گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ اپنے ہی ملک ”پاکستان“ کے اسپیلنگ بھول گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے وزارت داخلہ کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں ”پاکستان“ کے غلط اسپیلنگ درج ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق غلطی ممکنہ طور پر جلدبازی میں نوٹی فکیشن جاری کرنے کے سبب ہوئی جس کے تحت وزارت کو پروف ریڈنگ کا بھی وقت نہیں ملا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے لیٹر ہیڈ پر پاکستان کے اسپیلنگ Pakistan کی بجائے Paksitanلکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب اس پر پاکستان کے معروف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ذمہ دار محکمہ کی جانب سے اس قسم کی غلطی ناقابل قبول ہے۔ غلطی میں اپنے ہی ملک کے اسپیلنگ غلط لکھے گئے ہیں لہذٰا وزارت داخلہ کو چاہئیے کہ اس غلطی پر معذرت کریں اور اسے جلد از جلد درست کیا جائے۔

وزارت داخلہ ’پاکستان‘ کے اسپیلنگ ہی بھول گئی

متعلقہ عنوان :