شاہینوں نے دباؤبرداشت کر لیا تو اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا ‘ عمرگل

جمعہ 18 مارچ 2016 13:00

شاہینوں نے دباؤبرداشت کر لیا تو اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا ‘ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان کے سٹار باؤلر اور یارکر سپیشلسٹ عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اعصاب قابو میں رکھے تو پھر فتح شاہینوں کا مقدر بنے گی۔ آفریدی رنز کریں یا نہ کریں مخالف ٹیم پر ان کا بہت دباؤ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عمر گل نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا۔ شاہینوں نے دباؤبرداشت کر لیا تو پھر انہیں اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا۔عمر گل نے کہاکہ آفریدی میچ ونر ہیں ‘ان کی موجودگی میں مخالف کیمپ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ عمر گل کے مطابق ہوم گراؤنڈ اور ورلڈکپ میں فتوحات کا ریکارڈ برقرار رکھنے کا دباؤ اس مرتبہ بھارتی ٹیم پر ہو گا۔