پاک بھارت میچ کا ٹکٹ حاصل کر نیوالا خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص تصور کرنے لگا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:04:32 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:04:29 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:00:55 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:00:49 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 13:00:44 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 12:59:40 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 12:59:36 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 12:59:33 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 12:57:18 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 12:57:15 وقت اشاعت: 18/03/2016 - 12:57:11
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پاک بھارت میچ کا ٹکٹ حاصل کر نیوالا خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص تصور کرنے لگا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاک بھارت میچ کا ٹکٹ حاصل کر نے والا خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص تصور کررہا ہے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت دنیا کے کسی بھی کونے میں جا کر کرکٹ کھیل لیں اس کی مقناطیسی کشش ہر کسی کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے ‘کولکتہ میں بھی کچھ یہی ماحول ہے۔

ہر شخص ہفتہ کو خود کو ایڈن گارڈنز میں دیکھنا چاہتا ہے تاہم اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایک عدد میچ ٹکٹ درکار ہے ‘جس نے وہ ٹکٹ حاصل کر لیا ہے وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص تصور کر رہا ہے تاہم جس کے پاس ٹکٹ نہیں ہے وہ اسے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے اور اس کی زبان پر یہی ایک سوال ہے کیا ایک ٹکٹ مل سکتا ہے؟کولکتہ جتنا بڑا شہر ہے ایڈن گارڈنز بھی اتنا ہی بڑا گراوٴنڈ ہے۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

18/03/2016 - 12:59:40 :وقت اشاعت