آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی7سال بعد گھروں کو واپسی کے لیے رجسٹریشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 12:38

آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی7سال بعد گھروں کو واپسی کے لیے رجسٹریشن

جنوبی وزیرستان(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مارچ۔2016ء) جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتطامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ جبکہ واپسی کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے رجسٹریشن پولیٹیکل کمپاﺅنڈ میں 24 مارچ سے شروع ہوگی جو 10 دن تک جاری رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ واپسی کا عمل 10 اپریل سے شروع ہوگا،جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ءمیں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔