پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کل شیڈول پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کولکتہ پہنچ گئے

جمعہ 18 مارچ 2016 12:33

پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کل شیڈول پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کولکتہ ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء )پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کل شیڈول پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے لیے کولکتہ پہنچ گئے ۔ کولکتہ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالباسط کا کہنا تھا کہ وہ پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے لیے یہاں آئے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ کل کا میچ کانٹے دار ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے جن ساتھیوں کو میچ دیکھنے کے لیے کولکتہ آنے اجازت نہیں ملی وہ ان کے لیے افسردہ ہیں ۔