ایف آئی اے کی گجرات اور گوجرانوالہ میں کارروائی‘ 6 انسانی سمگلرز گرفتار

جمعہ 18 مارچ 2016 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ا نسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گجرات اور گوجرانوالہ سے 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افں محمد عقیل ‘ رشید ‘ ریاض ‘ قمر زمان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف آئی اے نے گجرات اور گوجرانوالہ میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارر وائی کی۔ جس دوران 6 انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مزمل فاروق ‘ محمد عقیل ‘ رشید ریاض ‘ قمر زمان ‘ سجاد احمد اور آصف زمان شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔