پیٹرنز ٹرافی کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ 18 مارچ 2016 12:24

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر میں پیٹرنز ٹرافی کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں یوبی ایل نمبر 1 گراؤنڈ میں سٹیٹ بنک کا مقابلہ کراچی الیکٹرک سے ہوگا۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان نیوی اور کسٹمز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور سٹیٹ بنک گراؤنڈ کراچی میں پی ٹی وی اور کینڈی لینڈ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

گروپ بی میں پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں عمر ایسوسی ایٹ اور پی او ایل کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں پی آئی اے کا مقابلہ عاصم ٹیکسٹائل سے گا اور آرمی گراؤنڈ میں پاکستان آرمی کا ٹکراؤ سعودی کرکٹ انٹرنیشنل سے ہو گا۔

(جاری ہے)

گروپ سی میں رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں نادرہ کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔ کنٹری کلب مرید کے میں سروس انڈسٹری اور سی ڈی اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

گروپ ڈی میں ریلوے سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ریلوے اور خیابان امین کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ہائرایجوکیشن کمیشن اور ڈالر ایسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور اتفاق گراؤنڈ لاہور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا مقابلہ انکم ٹیکس سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سیمی فائنل مقابلے 24 مارچ سے 26 مارچ تک ہونگے جبکہ فائنل میچ 29 مارچ سے یکم تک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :