راولپنڈی میں حساس اداروں اورپولیس کا مشترکہ آپریشن‘ 8 افغانیوں سمیت 30 مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 18 مارچ 2016 12:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) حساس اداروں اور پولیس نے فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 22 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے سرکاری یونیفارم، ایس ایم جی، پستول، گولیاں، میگزین، گاڑیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی کی فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد گرفتار کیے گئے جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں جنہیں مزید تحقیقات کے لیے تھانہ پیرودہائی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سرکاری یونیفارم، ایس ایم جی، پستول، گولیاں، میگزین، گاڑیاں برآمد کی گئیں جب کہ آپریشن کے دوران 165 گھروں اور 377 افراد کے کوائف چیک کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :