پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 11:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان دو روزہ دورے پر بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان بھارت پہنچنے پر پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔عمران خان کولکتہ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شریک ہوں گے جس کے بعد بیس مارچ کو عمران خان وطن واپس آجائیں گے۔ بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ بڑا میچ ہے کوئی مشورہ دیں، پاک بھارت میچ میں پریشر بہت ہوتا ہے،میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا۔
کوشش ہو گی کہ تجربے کی روشنی میں ٹیم کو مشورہ دوں،ہمارے دور میں پاکستان بھارت سے جیت کر آتا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعلیٰ کا بیان مہمان نوازی کے تقاضوں کے خلاف ہے۔(جاری ہے)
تاہم کولکتا پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو خوب پذیرائی ملی۔عمران خان نے کہا کہ سیاست میرے لیے بہت چیلنجنگ ہے تاہم کرکٹ پر بات کر کے پیسہ کمانا میرے لیے نسبتا آسان ہے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کمزور سیاستدان کی نشانی ہے، دونوں ممالک کو چاہئیے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل کریں۔کپتان نے کہا کہ شیخ رشید نے ہمارے ساتھ جانا تھا مگر جلدی چلے گئے ۔طاہرالقادری کی بھارت میں موجودگی کا علم نہیں۔مشرف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشرف چلے گئے اب میں میاں صاحب سے پوچھوں گا ، ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے بارے میں میں بس یہی کہوں گا ’نادان گر گیا سجدے میں جب وقت قیام آیا‘۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.