خاتون نے جنسی اذیت سے بچانے کے لیے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 11:41

خاتون نے جنسی اذیت سے بچانے کے لیے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کردیا

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے اپنی 8 سالہ اور تین سالہ بیٹیوں کے گلے کاٹ کر انہیں مرنے کے لئے گھر میں ہی چھوڑ دیا۔ خاتون کو اپنے شوہر کی جانب سے دونوں بیٹیوں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا شک تھا۔

(جاری ہے)

جس سے خاتون نے ایک پیغام کے ذریعے اپنے دوستوں کو آگاہ کیا۔ متاثرہ خاندان حال ہی میں مہاراشٹرا سے حیدر آباد شفٹ ہوا تھا۔ گھر میں قدم رکھتے ہی خاتون کے شوہر نے اپنی دونوں بیٹیوں کو خون میں لت پت پایا۔ ذرائع کے مطابق میاں بیوی میں کچھ روز قبل ہی ایک زبردست جھگڑا ہوا جس پر خاتون نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ٹھانی اور انتہائی اقدام کیا۔

متعلقہ عنوان :