مشرف کی بیرون ملک روانگی، پیپلز پارٹی کا آج سے احتجاج کا اعلان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 11:10
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) : سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پاکستان پیپلز پارٹی نے آج سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف پر مقدمات ہونے کے باوجود انہیں ملک سے باہر بھیج رہی ہے ۔بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو اس حوالے سے پارلیمنٹ کےاندر اور باہر ٹھوس موقف اپنانے کی ہدایت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے انھیں ان کی اصل طاقت وردی سے محروم کیا۔ آصف زرداری نے انھیں ایوانِ صدر سے باہر نکالا۔ آپ نے کیا کیا؟ انھیں آزاد کر دیا؟اس کے ساتھ ہی انھوں نے ’گو نواز گو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو عدالتی فیصلہ کے بعد ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے تاہم ان کے خلاف موجود کیس جوں کے توں موجود ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.