سابق صدر پرویز مشرف دبئی پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 مارچ 2016 06:57

سابق صدر پرویز مشرف دبئی پہنچ گئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کراچی سے دبئی پہنچ گئے، سابق صدر خلیجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 611 جو کراچی سے 4بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران سفر سابق صدر پر سکون رہے اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

دبئی پہنچنے پر سابق صدر بناء کسی سہارے کے سیڑھیوں سے اُترے ۔ انہیں لینے کیلئے 4گاڑیاں آئیں جن میں وہ اپنی رہائشگاہ روانہ ہو گئے ۔ سابق صدر کی رہائشگاہ برج خلیفہ کے عقب میں واقع برج بیوس میں ہے۔ سابق صدر کی دبئی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :