فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا
ہزاروں روپے نقدی،دوموٹر سائیکلیں،تین لیپ ٹاپ،18 موبائل فونز،5پسٹلز اور35گولیاں برآمد کرلی گئیں
جمعرات 17 مارچ 2016 22:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی،دوموٹر سائیکلیں،تین لیپ ٹاپ،18 موبائل فونز،5پسٹلز اور35گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل محمد الیاس کو چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔
ڈی ایس پی ڈیفنس سرکل محمد الیاس نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پرپولیس کی اسپیشل ریڈنگ پارٹی نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ابوبکر عرف موٹاڈکیت گینگ کے4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
ملزمان میں ابوبکر عرف موٹا، شوکت عرف بھولا،عبدل عرف عبدلی ،زمان ، عامر اورعلی حمزہ شامل ہیں ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 20مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ابوبکر عرف موٹا ڈکیت گینگ کی گرفتار ی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر اور خصوصی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.