ڈیر ہ ‘پستول صاف کرتے اتفاقیہ گولی چلنے سے باپ بیٹا زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 22:52

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) خیرآبادکالونی میں اپنے پستول کوصاف کرتے ہوئے باپ اپنے دوبیٹوں سمیت اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوگیا‘تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں خیرآبادکالونی میں ایوب اپنے گھرکے کمرہ میں اپناپستول صاف کررہاتھاکہ اچانک اسکی غفلت سے گولی چل گئی جس سے ایوب اوراسکاسترہ سالہ بیٹاامین اورچودہ سالہ بیٹاسلیمان زخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :