سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے،کیپٹن (ر) نسیم نواز
اس سلسلے میں قائمہ ہدایات و طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں ،ڈویژنل کمشنر کی ہدایت
جمعرات 17 مارچ 2016 22:40
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری ہسپتالوں کی اعلی ترین کارکردگی اور عمدہ نظم و نسق برقرار رکھنے کے سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور اس سلسلے میں جاری کی جانے والی قائمہ ہدایات و طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ یہ ہدایت ڈویژنل کمشنر کیپٹن (ر)نسیم نواز نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر ( جنرل ) مہر شفقت اﷲ مشتاق ‘ اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ طیب خاں بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈویژنل کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریض ہسپتال کی کارکردگی سیمطمن ہونے چاہئیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک مریض کو شعبہ ایمرجنسی سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو وارننگ دی کہ اگر آئندہ ایسی کوتاہی یا غیر ذمہ داری سامنے آئی تو محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔
کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جس کی عدم تعمیل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گی ۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو سٹاف کی کمی کے بارے میں تحریری آگاہ کرنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کو عام مریضوں تک پہچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہئے اگر ہسپتال انتظامیہ کو انتظامی مسئلہ درپیش ہو تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈویژنل کمشنر کو ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کی روزانہ اوسط تعداد سے آگاہ کیا ۔ بعدازاں کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول تاندلیانوالہ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ طالب علموں کو معیاری اور بامقصد تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔ انہوں نے سکول کے بعض حصوں کا بھی معائنہ کیا اور خالی راضی پر پھلدار اور پھولدار پودے لگانے کی تاکید کی ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.