اسلام آباد،وزارت خزانہ نے مسیحی برادری کے ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے

مسیحی برادری کو22مارچ کو تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو ہولی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ نہیں کیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وزارت خزانہ نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو ایسٹر کے تہوار سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔مسیحی برادری کو22مارچ کو تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی تاہم ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو ہولی کی تہوار سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسیحی برادری کی تہوار ایسٹر سے قبل تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کی منظوری دیدی ہے اور اس سلسلے میں تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم ہندو برادری کو ابھی تک ہولی کی تہوار سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے ہندو کے مذہبی تہوار ہولی سے قبل ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھامگر ابھی تک حکومت کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :