Live Updates

شاہد آفریدی کا عمران خان کے مشورے پر بیٹنگ آرڈر میں اوپر آنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مارچ 2016 22:38

شاہد آفریدی کا عمران خان کے مشورے پر بیٹنگ آرڈر میں اوپر آنے کا فیصلہ
لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) شاہد آفریدی کا عمران خان کے مشورے پر بیٹنگ آرڈر میں اوپر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے حیران کن طور پر بیٹنگ آرڈر میں خود کو اوپر لانے کا فیصلہ کیا اور پھر شاندار اور دھواں دار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ سابق کپتان عمران خان کے مشورے پر کیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی آئندہ میچز میں بھی ٹاپ آرڈر میں ہی بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :