زائد المیعاد ، ممنوعہ اور نشہ آور ادویہ فروخت کرنے اور لائسنس نہ ہونے پر لطیف آباد کے دو میڈیکل اسٹور سیل کر دیئے گئے

جمعرات 17 مارچ 2016 22:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) زائد المیعاد ، ممنوعہ اور نشہ آور ادویہ فروخت کرنے اور لائسنس نہ ہونے پر لطیف آباد کے دو میڈیکل اسٹور سیل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حیدرآباد شکیل احمد ابڑو، ڈی ایچ او حیدرآباد عبدالجلیل بچانی اور ڈرگ انسپیکٹر پر مشتمل سہ رکنی نگراں کمیٹی نے ضلع حیدرآباد میں زائد المیعاد ، ممنوعہ اور نشہ آور ادویہ فروخت کرنے اور لائسنس کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو لطیف آباد حیدرآباد کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک دورہ کیا، کمیٹی نے لطیف آباد نمبر 3 کے شان میڈیکل اسٹور اور لطیف آباد نمبر7 کے عرفان میڈیکل اسٹور کو زائد االمیعاد ، ممنوعہ اور نشہ آور ادویہ فروخت کرنے اور لائسنس نہ ہونے کے الزام میں سیل کر دیا، کمیٹی نے ضلع کے میڈیکل اسٹورز کے مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اصل لائسنس میڈیکل اسٹور کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ لائسنس ہولڈر کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں بصورت دیگر خلا ف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمیٹی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے انفرادی طور پر بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے زائد المیعاد ، ممنوعہ اور نشہ آور ادویہ فروخت کرنے والے اور لائسنس نہ رکھنے والے میڈیکل اسٹورز سے متعلق ضلع انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ اس غیرقانونی کاروبار کو روکا جاسکے، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد، مختیار کار اور دیگر متعلقہ افسران بھی کمیٹی کے ساتھ تھے ۔

متعلقہ عنوان :