سید منور حسن اور یحییٰ بن زکریا سے ضلع بن قاسم کے رہنماؤں کی اظہار تعزیت

جمعرات 17 مارچ 2016 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام، نائب امراء عبد الجمیل خان، شکیل احمد، سید مفخر علی، سید اقبال سعید، خلیل الرحمان، سیکریٹری مرزا فرحان بیگ اور سیکریٹری اطلاعات قاسم جمال نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے سسر اور فرائیڈے اسپیشل کراچی کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی یحییٰ بن زکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :