کراچی کے ضمنی الیکشن کیلئے پی پی پارلیمینٹرین کے امیدواروں کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نے 7-اپریل کو کراچی میں این اے 245اور پی ایس 115میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ این اے 245کے لئے پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے امیدوار شاہد حسین جبکہ پی ایس 115کے لئے شیخ محمد سعید چاؤلہ پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے امیدوار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :