پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن پروگرام پر پیشرفت دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:40:54 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:40:54 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:39:37 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:38:29 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:38:17 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:36:36 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:35:16 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:30:14 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:27:14 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:27:14 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 22:27:14
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن پروگرام پر پیشرفت دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے

ڈیفڈ کی سربراہ جوانا ریڈ کی جی اے وی آئی کی جانب سے ویکسی نیشن پروگرام کی تعریف پر شہباز شریف کو مبارکباد

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )پنجاب حکومت نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قابل قیادت میں صوبے میں ویکسی نیشن پروگرام پر انتہائی کامیابی سے عملدرآمد یقینی بنایا ہے اور پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن پروگرام کے حوالے سے نمایا ں پیشرفت نہ صرف دیگر صوبوں بلکہ باقی ملکو ں کے لئے بھی ایک رول ماڈل ہے -اس امر کا انکشاف پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا -وزیر اعلی کی زیر صدارت یہ اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا-اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ویکسی نیشن پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جو جدت متعارف کرائی اس سے کوریج میں اضافہ ہو ا ہے اور اس طرح کی پیشرفت کسی اور ملک یا صوبے میں دیکھنے میں نہیں آئی- پاکستان میں ڈیفڈ کی سربراہ جواناریڈنے گلوبل الائنس فارویکسینز اینڈ امیونائزیشن کی جانب سے ویکسینیشن پروگرام پر نمایاں پیشرفت کی تعریف پر وزیر اعلی شہباز شریف کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میں ویکسی نیشن کے پروگرام پر شاندار کام ہوا ہے -

17/03/2016 - 22:36:36 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان