لیاری کھیل، تاریخ، ثقافت اور فنون لطیفہ کی وجہ سے پہنچانا جاتا تھا، نادیہ گبول

جمعرات 17 مارچ 2016 22:27

کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کی کوآردینیٹر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے کہا ہے کہ لیاری کھیل،تاریخ، ثقافت اور فنون لطیفہ کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا مگر اب اس کو جرائم کی آماجگاہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلے خواتین باکسنگ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ کھیل کی جانب سے مقابلہ جیتنے والی خاتون کھلاڑیوں کو فی کس دس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے پورے ملک میں منعقد ہونا چاہیے تاکہ خواتین کو بھی اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے۔ تقریب میں محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری محمد راشد سمیت مختلف باکسنگ ایسوسی ایشنز کے رہنماء بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر مختلف اسکولوں اور باکسنگ کلب سے تعلق رکھنے والی خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :