ٹی‌ ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گروپ ون کے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مارچ 2016 22:25

ٹی‌ ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گروپ ون کے میچ میں سری لنکا نے افغانستان ..

کلکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گروپ ون میں سر ی لنکا نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں ہوئے میچ میں افغانستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا اور اوپنر محمد شہزاد 8رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔نور علی زادران کو شاٹ کھیلنے میں مشکلات پیش آئیں اور ان کی اننگز کا خاتمہ بھی 20کے انفرادی سکور پر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

کریم صادق کو پریرا نے بغیر کوئی رن بنائے اور محمد نبی کو ہیراتھ نے پوویلین چلتا کیا تو افغانستان مشکلات میں گھری ہوئی تھی تاہم اصغر ستانکزئی نے سمیع اللہ کیساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے اکسٹھ رنز جوڑے، سمیع اللہ 31رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔ستانکزئی نے 62رنز بنا کر افغانستان کا سکور 153رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ سری لنکانے 155رنز کا ہدف باآسانی 19ویں اوور میں مکمل کرلیا ۔ تجربہ اوپنر تلکارتنے دلشان نے 83رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر لنکن ٹائیگرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،میتھیوز نے 21رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ افغانستان کی جانب سے نبی اور راشد نے ایک ، ایک شکار کیا ۔

متعلقہ عنوان :