چین نے جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر جاپان اور مشرقی تیمور کے تحفظات کو مسترد کردیا

جمعرات 17 مارچ 2016 22:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین نے جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر جاپان اور مشرقی تیمور کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جاپان جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر بیان جاری کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں رکھتا۔ جاپان نے عالمی برادری میں حالیہ مہینوں کے دوران چین کے خلاف جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر گمراہ کن پراپگنٖڈہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاپان پر یہ واضح ہونا چاہیئے کہ ان کی یہ تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ ایسے اقدامات جاپان کی ذہنیت کو ظاہرکرتے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ممالک صحیح اور غلط میں تمیز کرتے ہوئے قول وفول میں محتاط رہیں گے ۔ انہوں نے فلپائن کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے معاملات میں کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں کر سکتے ۔ چین علاقائی تنازعات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :