مسلم لیگ(ق) کا پرویز مشرف کو بیرو ن ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

وفاقی حکومت نے عدالتی حکم کی تعمیل کرکے اچھا فیصلہ کیا ،سابق صدر کو علاج کے لئیباہر جانے کی اجازت خوش آئند ہے، (ق) لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر امتیاز رانجھا کابیان

جمعرات 17 مارچ 2016 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) نے حکومت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عدالت کے حکم پر تعمیل کرتے ہوئے اچھا فیصلہ کیا ہے ۔جمعرات کو (ق) لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف کو بیرو ن ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سابق صدر نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بہت اچھی اننگ کھیلی ہے تا ہم اب انہیں لوگوں کی باتوں میں آتے ہوئے اپنے آپ کو سیاست کے امتحان میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

پرویز مشرف اپنا علاج کروانے کے بعد سیاست کرنے کی بجائے آرام کو ترجیح دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق صدر کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیکر اچھا فیصلہ کیا ہے ۔پرویز مشرف کو اب اپنے علاج پر وقت دینا چاہیے تا کہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدرکے اقتدار کے ساتھی اب ان کے ساتھ نہیں رہے وہ سب انہیں چھوڑ چکے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اقتدار کے زمانے میں دوستی حاصل کرنے والے لوگ حکومتوں کے جانے کے بعد کبھی بھی مخلص نہیں رہتے لہذا اب انہیں بھی اپنا علاج کروانے کے بعد آرام کو ترجیح دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :