ڈھائی سال لڑ جھگڑ کر گزار ے ،ڈھائی سال پیارمحبت سے گزارینگے ، میر عبدالقدوس بزنجو سپیکر بلوچستان اسمبلی

جمعرات 17 مارچ 2016 22:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ سپیکر رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ڈھائی سال ہم نے لڑ جھگڑ کر گزار ے اور اب ڈھائی سال پیارمحبت سے گزاریں گے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کافی عرصے سے سکرین سے غائب ہیں کیا وجہ ہے توانہوں نے کہاکہ کوئی خاص وجہ نہیں ہم نے ڈھائی سال لڑجھگڑ کر گزارے اور اب ڈھائی سال پیار محبت سے گزاریں گے جب عام انتخابات ہونگے تو اس میں حصہ لینگے اگر جیت گئے دوبارہ سکرین پر نظر آئینگے اگر ہار گئے تو عوام کی خدمت پہلے کی طرح جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے مزید سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم ابر الود ہے کچھ عرصے کے بعد موسم صاف ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :