اگر میں مصطفی کمال کے ساتھ ہوتا تو ان کے آگے ہوتا پیچھے نہیں، گورنر سندھ

جمعرات 17 مارچ 2016 22:09

اگر میں مصطفی کمال کے ساتھ ہوتا تو ان کے آگے ہوتا پیچھے نہیں، گورنر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ اگر میں مصطفی کمال کے ساتھ ہوتا تو ان کے آگے ہوتا پیچھے نہیں۔ لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ مصطفی کمال کا معاملہ بالکل 18ویں ترمیم جیسا ہے ۔ ملک میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ میں بھی ان کا حمایتی ہوں لیکن اگر میں ان کے ساتھ ہوتا تو ان کے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی اسپتال یا پارک کو ٹھیک کراتے تو پوچھا جاتا ہے کہ کون آنے والا ہے۔لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا منصوبہ اور کراچی کے عوام کے لیے تحفے سے کم نہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے بہت سے لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔ کراچی کے حالات اور اس کے ڈیزائن کی وجہ سے اس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے۔ اب حالات کی بہتری کے بعد کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ 18 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ اس کی تکمیل کے بعد ٹریفک کی روانی بہتر ہوجائے گی اور ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔