وفاقی پولیس کی کا رروائیاں، 13ملزمان گرفتار

نقدی ،منشیات ،اسلحہ و گولہ بارود اور ما ل مسروقہ برآمد،مقدمات درج

جمعرات 17 مارچ 2016 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی،300گر ام چرس ، 20لیٹر شراب ، اسلحہ 02 عدد پسٹلز ،03عدد رائفلیں 12بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ بھا رہ کہو پولیس ٹیم نے دوران گشت ملزمہ شازیہ بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نقدی و دیگر اشیا ء بر آمد کرلی۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے تین ملزمان سجا د حیدر ، عمر ان خا ن اور محمد رمضا ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03عدد 12بور رائفلیں معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم طلعت محمو د کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پو لیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم خرم عباس کے انکشاف و نشا ندہی پرپسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔ جبکہ ملزم افضا ل جو کہ بغیر اجا زت کھلے عام ڈیزل فروخت کر رہا تھا ۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت ملزم کا شف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20لیٹر کھلی شرا ب بر آمد کرلی۔ تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے دوران گشت ملزم ابر ار کو گرفتار کرکے اس سے 300گر ام چرس بر آمد کرلی۔

۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ و ر بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چار پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :