مشرف کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود ایک دن میں فیصلہ دیدیا گیا، بلاول بھٹو

مشرف کو بیرون ملک فرار ہونے دیا تو اہم مقدمات ادھورے رہ جائیں گے پیپلزپارٹی کو کبھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا،بیان

جمعرات 17 مارچ 2016 21:28

مشرف کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود ایک دن میں فیصلہ دیدیا گیا، بلاول ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین مقدمات کے باوجود ایک دن میں فیصلہ دیاگیا،مشرف کو بیرون ملک فرار ہونے دیا تو اہم مقدمات ادھورے رہ جائیں گے۔پیپلزپارٹی کو کبھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

بگٹی کیس میں پرویز مشرف سے پوچھ گچھ کے بغیر بری کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں،مشرف میری والدہ کے قتل میں نامزد ملزم ہیں جو آج تک اس کیس میں پیش بھی نہیں ہوئے،مشرف کے خلاف غداری کیس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اور کہا جارہا ہے کہ یہ کیس آخری مراحل میں ہے،مشرف کو اگر بیرون ملک فرار ہونے دیا گیا تو اہم مقدمات ادھورے رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آمر مشرف پر سنگین الزامات کے باوجود ایک دن میں کیس کا فیصلہ سنایا گیا جبکہ پیپلزپارٹی کو کبھی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو جیل میں بند رکھا گیا اور ضمانتیں بھی نہیں دی گئیں،متنازعہ فیصلے کے تحت میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی وہ کیس آج بھی ایسا ہے جسے عدالتیں بطور مثال تسلیم نہیں کرتیں

متعلقہ عنوان :