کراچی ،انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس کا لسٹڈ کمپنیوں کے نمائندوں کیلئے ”نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل - ایک بنیادی تبدیلی“ کے موضوع پر سیمینار

جمعرات 17 مارچ 2016 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان نے لسٹڈ کمپنیوں کے نمائندوں کیلئے ICAP ہاوٴس کراچی میں ”نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل - ایک بنیادی تبدیلی“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ متعلقین اور صارفین کیلئے آڈیٹرز کی رپورٹ کی قدر میں اضافے کیلئے انٹرنیشنل آڈیٹنگ ایشورنش سٹینڈرڈز بورڈ (IAASB) نے آڈٹ رپورٹ سے متعلق آڈیٹنگ کے بارے میں بین الاقوامی سٹینڈرڈز کا ایک نظر ثانی شدہ سیٹ جاری کیا ہے۔

آڈیٹرز کی رپورٹ میں نظرثانی کی اہم خصوصیات میں آڈٹ کے اہم امور کا تعارف، جاری تشویش کا تجزیہ اور سالانہ رپورٹ کا حصہ بننے والی دیگر معلومات کے بارے میں رپورٹنگ شامل ہے۔ سٹینڈرڈز کے نظر ثانی شدہ سیٹ کا اطلاق دسمبر 15، 2016کو ختم ہونے والے عرصے یا اس کے بعد کیلئے مالی اسٹیٹمنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس پر ہو گا۔

(جاری ہے)

لسٹڈ کمپنیوں کے لئے اہم آڈٹ امور کا تعارف ایک قابل ذکر اضافہ ہے جو نہ صرف آڈیٹر کی رپورٹ بلکہ مالی رپورٹنگ کے معیار کو زیادہ وسیع انداز میں تبدیل کر دے گا ، اور اس طرح سرمایہ کاروں اور دیگر اہم متعلقین کی معلوماتی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔

ICAP کی سدرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار اختر نے کہا ہے کہ ”یہ سیشن بنیادی تبدیلی کے بارے میں ہے اور یہ کہ یہ کیسے آڈٹ رپورٹ میں بھرو سے میں اضافے کی حوالے سے قدر میں اضافہ کرنے جارہا ہے۔“ICAP ساوٴتھ کے نائب صدر ندیم یوسف عادل نے کہا کہ ”آڈیٹر کی رپورٹ میں قابل ذکر تبدیلیوں پر غور کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان ، ملک کے بہت سے شہروں میں آگہی سیمینارز منعقد کر رہی ہے۔

یہ سیشنز عملی اطلاق اور ان کی نتائج پر تبادلہ خیال کیلئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔“انہوں نے کہا کہ ”انسٹی ٹیوٹ یہ یقین رکھتا ہے کہ مالی اسٹیٹمنٹس کی آڈٹ کی ادراکی قدر کیلئے آڈیٹر کی رپورٹنگ میں اضافہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو نتیجتاً مالی اسٹیٹمنٹس کی رپورٹنگ پر بھروسے میں اضافہ کرتا ہے جو کہ عوامی مفاد میں ہے۔“سدرن ریجن کمیٹی کے رکن اور CPD کنوینر ارسلان خالد نے نئی آڈٹ رپورٹ کے پہلووٴں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اور سیکرٹری ICAP فیروز رضوی نے نئی آڈٹ رپورٹ کے اطلاق سے پیدا ہونے والے عملی مسائل کے بارے میں بات کی۔ چیئرمین آڈیٹنگ سٹینڈرڈز کمیٹی ICAP فرخ رحمٰن نے سوالات و جوابات کے سیشن کا انعقادکیا۔صدر ICAP حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ”اس سیشن میں نئے آڈیٹر رپورٹ ماڈل کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اگر کوئی بھی الجھن محسوس کی جارہی ہے تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی چلی جائے گی۔

“سیمینار میں شرکت کرنے والوں میں لسٹڈ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، چیف فنانشل آفیسرز اور آڈٹ کمیٹیوں کے چیئرمین شامل تھے۔ مہمانوں نے نئے آڈیٹر رپورٹنگ ماڈل اور اس بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا کہ کارپوریٹ دنیاکے لئے نئی آڈیٹر رپورٹ کی کیا اہمیت ہے۔

متعلقہ عنوان :