چین عالمی جدت میں بڑھتا ہوا کردارادا کر رہا ہے، ڈبلیو آئی پی او

2015میں1.7فیصد کے اضافے سے بین الاقوامی پینٹنٹ کیلئے800 21درخواستیں دائر کی گئیں چین امریکہ اور جاپان کے بعد مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ درخواستیں دائر کرنے والا ملک رہا، ڈائریکٹر شین

جمعرات 17 مارچ 2016 20:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء /شنہوا ) عالمی مالکانہ حقوق کے ادارے (ڈبلیو آئی پی او) کی طرف سے جاری کئے جانے والے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق چین عالم گیر مالکانہ حقوق (آئی پی ) کے تحت درخواستیں دائر کرنے کے اضافے کے پس منظرمیں بین الاقوامی پیٹننٹ اورٹریڈ مارک درخواستیں دائر کرنے میں زبردست کامیابی کا مظاہر ہ کر رہا ہے ۔

ڈبلیو آئی پی او نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2015میں عالمی آئی پی درخواستوں کی مقدار اور ذرائع کا تجزیہ کیا گیا ہے ان مین پیٹنٹس،ٹریڈ مارکس اور صنعتی ڈیزائن شامل ہیں ۔ یہ رپورٹ بدھ کو جنیوا میں جاری کی گئی ہے ۔ عالمی آئی پی درخواستیں انوویشن کی لوکیشن اور انسیڈنس کا اشارہ فراہم کرتیہیں اور مختلف مارکیٹوں میں آئی پی پروٹیکشن کے حصول کے لئے کمپنیوں کی مدد کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات جنیوا میں ڈبلیو آئی پی او کے ڈائریکٹر شین ہانگ بنگ نے بتائی ہے ۔ اعدادوشمار میں دکھایا گیا ہے کہ ڈبلیو آئی پی او کیپیٹنٹ تعاون معاہدہ ( پی سی ٹی) کے تحت دائر کی جانے والی بین الاقوامی پیٹننٹ کی درخواستیں 2015کی 21800سے 1.7فیصد زیادہ تھی جو کہ پانچ برسوں میں کم ترین اضافہ ہے ۔ امریکہ نے اعلیٰ ذرائع کے طور پر اپنی دیرینہ پوزیشن کو توسیع دی ہے ۔

اس طرح وہ امریکہ اور جاپان کے بعد مسلسل تین برسوں میں دنیا میں تیسرے نمبر رہا ہے ۔ 2015میں پی ٹی سی درخواستوں کی سب سے زیادہ تعداد دائر کرنے والی تین سہرفہرست کمپنیوں میں چین کی ہواوے ٹیکنالوجیز ،امریکہ میں قائم قوالکم اور چین کی زیڈ ٹی ای کارپوریشن شامل ہیں ۔ ہواوے 2013کے بعد سے دنیا بھر کی دوسری انٹرپرائزز سے سرفہرست رہا ہے ۔ چین نے کہا کہ چین نے اپنی جدید جدت پسندی کی اہلیت اور آئی پی کے شعور کی بدولت عالمی جدت میں ایک فروٖغ پذیر کردارادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :