چین کا خطے کی سیکیو رٹی اور استحکام کیلئے انڈو نیشیا کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو فرو غ دینے کا اعلان

ایسٹ تر کستان اسلامک مو منٹ کے انڈو نیشیا میں دہشت گرد گرو پس کے ساتھ روا بط ہیں، چینی وزارت خا رجہ

جمعرات 17 مارچ 2016 20:54

چین کا خطے کی سیکیو رٹی اور استحکام کیلئے انڈو نیشیا کے ساتھ انسداد ..

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) ا چین کی وزارت خا رجہ نے کہا ہے کہ چین خطے کی سیکیو رٹی اور استحکام کیلئے انڈو نیشیا کے ساتھ انسداد دہشت گرد ی کے حوا لے سے تعاون کو فرو غ دینے پر تیار ہے۔ چین کی وزارت خا رجہ کے تر جمان لو کا نگ نے جمعرات کو معمو ل کی پر یس بر یفنگ میں کہا کہ چین اور انڈ ونیشیاانسداد دہشت گردی کے حوا لے سے ایک دوسرے کے مؤ قف کو سمجھتے ہو ئے با ہمی تعاون جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔

دو نوں مما لک دہشت گردی سے متا ثرہ ہیں جبکہ علا قا ئی اور بین الاقوا می سطح پر ہو نے والی تبد یلیوں کے با عث مز ید خطرات کا سا منا ہے۔حا لیہ سا لوں میں ایسٹ تر کستان اسلامک مو ومنٹ نے انڈو نیشیامیں انتہا پسند اور دہشت گرد گرو ہوں کے ساتھ را بطے قا ئم کر کے عا لمی سطح پر ہو نے والی دہشت گردی کی کاروا ئیوں میں حصہ لینے کی کو شش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے اقدا مات چین کی سلا متی و خو مختاری کیلئے خطرے کی علا مت اور انڈو نیشیا کے سما جی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

وا ضح رہے کہ چینی وزارت خا رجہ کی طر ف سے یہ بیانات انڈ و نیشیا کے اس اعلان کے بعد سا منے آ ئے ہیں جس میں انہوں چین کے صو بہ سنکیا نگ یغور سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر نے کی رپو رٹ جا ری کی تھی۔چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان نے مز ید کہا کہ ان رپو رٹس کا نو ٹس لیتے ہو ئے واقعہ کی تصد یق کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :