حساس اداروں نے انٹرپول کے ذریعے دبئی سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے اہم کمانڈر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:58:44 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:58:43 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:58:43 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:56:57 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:52:41 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:51:17 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:39:40 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:39:40 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:34:03 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:31:03 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 20:31:03
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

حساس اداروں نے انٹرپول کے ذریعے دبئی سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے اہم کمانڈر سعید بھرم کو گرفتار کرلیا، آئندہ چند روز میں پاکستان منتقلی کاامکان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) حساس اداروں نے انٹرپول کے ذریعے دبئی سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے اہم کمانڈر سعید بھرم کو گرفتار کرلیا،ملزم عرصہ دراز سے دبئی میں بیٹھ کرنیٹ ورک چلا رہا تھا،ملزم کو آئندہ چند روز میں وطن منتقل کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے انٹرپول کے ذریعے کارروائی کی اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے اہم کمانڈر سعید بھرم کو دبئی سے گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم پر عرصہ دراز سے جنوبی افریقہ سے اپنا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے، ملزم پولیس مقابلوں اور اقدام قتل کے مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید بھرم کی گرفتاری شارجہ میں ایک شوروم سے عمل میں آئی ہے، ملزم بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں مطلوب ہے، ملزم سعید بھرم عرصہ دراز سے جنوبی افریقہ ، دبئی، شارجہ میں روپوش رہا۔ ذرائع کے مطابق ملزم دبئی میں بیٹھ کر سیاسی جماعت کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم سعید کو آئندہ چند روز میں وطن منتقل کر دیا جائے گا۔

17/03/2016 - 20:51:17 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان