آنیوالے صوبائی و مرکزی بجٹ میں ملاکنڈ کی ترقی کیلئے رقم مختص کی جائے ،سراج الحق
خواتین و انجینئرنگ یونیورسٹیز، میڈیکل کالج کا قیام ، ملاکنڈ ڈویژن کے ہر ضلع کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے چکدرہ بشام روڈ اور پشاور بونیر، تورغر ، شانگلہ تھاکوٹ روڈ کو ایکسپریس وے کے طرز پر تعمیر کیا جائے ،ملاکنڈ ڈویژن میں چارصنعتی زونز بنائے جائیں، امیر جماعت اسلامی کی وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس
جمعرات 17 مارچ 2016 20:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ملاکنڈ جرگہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے اس کے ارکان کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کا وعدہ کیا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آنے والے صوبائی اور مرکزی بجٹ میں ملاکنڈ کی ترقی کے لیے رقم مختص کی جائے جرگہ اس کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔
وہ جمعرات کے روز المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ یعقو ب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختون خوا پچھلے کئی سال سے دہشت گردی اور پھر فوجی آپریشنوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے اور پورے ڈویژن میں 70ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ مسلسل زلزلوں اور سیلابوں کی وجہ سے یہاں کا معاشی انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.