ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی زخمی ہونے والی اوپنر جویریہ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
سکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے کیلئے جویریہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار
جمعرات 17 مارچ 2016 20:18
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی زخمی ہونے والی اوپنر جویریہ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے کہ تاہم سکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔بدھ کو ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی اوپنر جویریہ خان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق چنائی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شامیلا کونل کے پہلے ہی اوور میں ایک گیند جویریہ خان کے انگوٹھے سے ٹکرائی۔ بعد میں گیند ان کے ہیلمٹ کی گرِل سے ٹکرائی اور وہ گر گئیں۔27 سالہ جویریہ خان پاکستان کی جانب سے اوپنر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں ٗانھیں سٹریچر پر ڈال کر میدان سے لے جایا گیا۔(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر نے کہا کہ ہمیں اس حادثے سے بہت صدمہ پہنچا ہے ٗہمیں بتایا گیا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور اس سے ہمیں تسلی ہو گئی ہے ٗویسٹ انڈیز نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جویریہ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ٗٹیم مینیجر عائشہ اشہر کے مطابق ابھی جویریہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے آنے تک وہ اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکتیں کہ آیا جویریہ کھیل سکتی ہیں یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
عثمان خان، فخر زمان ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر کھیلنے کی دوڑ میں شامل
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.