پرائیویٹ سکولوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرینگے، طارق فضل چوہدری

پرائیویٹ سکولوں میں دو لاکھ سے زائد زیر تعلیم بچوں کے لیے ہم ہر طرح کا تعاون کریں گے ٗپرائیویٹ سکولوں کے مالکان سے گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرینگے وہ جمعہ کو پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے ساتھ ایک اجلاس میں بات چیت کررہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری کیڈ، چیئرمین سی ڈی اے اور چیئرمین پیرا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں پرائیویٹ اداروں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پرائیویٹ سکولوں میں دو لاکھ سے زائد زیر تعلیم بچوں کے لیے ہم ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ ہر بچے کو تعلیم دلوانا اُس کا آئینی حق ہے اور ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ معاملات کو باہم مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے اسلام آباد میں تعلیم کے فروغ کے لیے اُن کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :