نادرا آفس جعفرآباد نے قومی شناختی کارڈ کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا

شہریوں کو مختلف حیلے بہانوں سے بار بار آفس کا چکرلگانے پرمجبور کیا جا تا ہے ، نوٹس لیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ

جمعرات 17 مارچ 2016 19:55

فرید آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء ) نادرا آفس جعفرآباد نے قومی شناختی کارڈ کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا شناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والے شہریوں کو مختلف حیلے بہانوں سے بار بار آفس کا چکرلگانے پرمجبور کیا جا تا ہے ، شناختی کارڈ بناکر دینے والے ایجنٹوں کی چاندی ، جس میں نادرا آفس کے عملہ اورذمہ دار افسران شامل ، نوٹس لیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں ایجنٹوں سے رابطے کے بغیر قومی شناختی کارڈ کا حصول محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے جعفرآباد میں شناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والے لوگوں کے مطابق نادرا آفس میں کام کرنے والے عملے نے شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے جہاں پرشناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والوں کو مختلف حیلے بہانو ں سے تنگ کیا جارہا ہے اور انھیں بار بار نادرا آفس کے چکر لگوائے جا تے ہیں تاکہ شناختی کارڈ بنوانے والا تنگ ہو کر ایجنٹوں سے رابطہ کر لیتاہے جو نادرا آفس کے باہر اور آفس کے اندر ہر وقت موجود رہتے ہیں جو انھیں شناختی کارڈ بنا کر دینے کے ایک ہزار روپے سے لیکر پانچ ہزار روپے تک خرچہ لیکر انھیں شناختی کارڈ بنواکر دیتے ہیں جبکہ شناختی کارڈمیں نام ،ولدیت اور عمر کی تصحیح کا خرچہ پندرہ سے بیس ہزار روپے تک پہنچ جاتا ہے ،عوامی حلقوں کے مطابق ان ایجنٹوں سے رابطے کے بغیر آفس والے لوگوں کے خوار کرنے میں کو ئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے جبکہ ان پڑھ لوگوں کے لیے شناختی کارڈ کا حصول ان کے لیے مزید خواری کا باعث بن جا تا ہے جبکہ ملک سے باہر جانے کے خواہشمند لوگوں کو اوور سیز کارڈ کے حصول کے لیے پیسوں کے بغیر انگلش کارڈ کا حصول ناممکن ہے اوور سیز کارڈ کے سرکاری فیس کے علاوہ عملہ فیس کہ مد میں 5000روپے سے لیکر 10000دینا پڑتا ہے عوامی حلقوں کے مطابق نادرا آفس والے جان بوجھ کر شناختی کارڈ میں ولدیت یا پھر عمرمیں تبدیلی کر دیتے ہیں تا کہ وہ لوگ ان کے مقرر کردہ ایجنٹو ں سے رابطہ کرکے اچھا خاصہ خرچہ دیکردوبارہ اپنے شناختی کارڈ کی تصحیح کروائیں عوامی حلقوں کیمطابق نادرا آفس جعفرآبادبلوچستان لوگوں کے تذلیل کا اداراہ بن کر رہ گیا ہے جہاں پر انھیں شناخت دینے کے بجائے مختلف حیلے بہانوں سے خوار کیا جارہا ہے عوامی حلقوں نے بالا حکام سے نادرا آفس جعفرآباد کے ناجائز تنگ کرنے کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :