سکھرمیں سی ٹی ڈی اور پو لیس کا مدرسے پر چھاپہ، تین مشتبہ افراد گرفتار

قبضے سے لیپ ٹاپ ، مو بائل فون اور نفرت انگیز مواد برآمد

جمعرات 17 مارچ 2016 19:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)سکھرمیں سی ٹی ڈی اور پو لیس کا مدرسے پر چھاپہ، تین مشتبہ افراد گرفتار، گرفتار شدگان کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، مو بائل فون اور نفرت انگیز مواد برآمد،گرفتار شدگان میں عمر فاروق ، عبد الرؤف اور عبد الصمد شامل ،گرفتار شدگان سے پو چھ گچھ جا ری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ، ترجمان سکھر پو لیس تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر کے پریس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ بیان کے مطابق کاؤنٹر ٹیرایزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے ایس پی شبیر سیٹھار کی قیادت میں سکھر کے علاقے موچی بازار میں ایک مدرسے میں کاروائی کرتے ہوئے تین مشکوک افراد بنام عمر فاروق اعوان ، عبدالرؤف اعوان ، عبدلصمداستاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، موبائل فونز ، نفرت انگیز مواد برآمد کر لیا ہے۔