کراچی ،ساؤتھ زون پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اورر ہکا شیشہ مافیا کے خلاف کارروائی ،مجموعی 35ملزمان گرفتار

جمعرات 17 مارچ 2016 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ساؤتھ زون پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اورر ہکا شیشہ مافیا کے خلاف کارروائی ،مجموعی 35ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، ہکا شیشہ، گاڑیاں اور منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف روز مرہ کاروائیوں کے دوران بوٹ بیسن پولیس نے ہککا شیشہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن کر کے 4ملزمان کو گرفتار کر کے 9ہککا شیشہ قبضے میں لے لیے ۔

جبکہ درخشاں پولیس نے ہککا شیشہ کے خلاف کاروائی میں 2ملزمان گرفتار کر کے 2ہککا شیشہ برآمد کر لئے۔ علاوہ ازیں گارڈن ، آرٹلری میدان، صدر، اور محمود آباد پولیس نے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز گروہ کے خلاف کاروائی میں4ملزمان عبد القادر، فیضان، سمیع احمد اور ریاض خان کو گرفتار کر کے 3پستول ایک موٹر سائیکل اور واراتوں میں چھینا و لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سول لائن ، پریڈی اور محمود آباد پولیس نے منشیات کے مقدمات میں 3ملزمان گرفتار کر کے چرس کی متعدد راڈیں برآمد کر لیں۔ مزید براں ساؤتھ زون کی جیکسن ، کھارادر، سٹی کورٹ ، سول لائن، درخشاں، ڈیفنس ، میٹھادر، آرٹلری میدان ، پریڈی ، گزری، KESC، نبی بخش، موچکو اور فرئیر، KPTپولیس نے متفرق مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجموعی 20ملزمان گرفتارکر لیے ۔ جن میں مفرور اشتہاری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :