لیاری ایکسپریس وے کے رکے ہوئے ٹریک پر کا م کا آغاز شہریوں کیلئے خوشخبری ہے ،گورنر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:55:44 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:55:43 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:53:58 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:53:57 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:53:57 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:52:52 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:44:47 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:44:46 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:37:05 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:37:03 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 19:23:52
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

لیاری ایکسپریس وے کے رکے ہوئے ٹریک پر کا م کا آغاز شہریوں کیلئے خوشخبری ہے ،گورنر سندھ

یہ کراچی کے شہریوں کا دیرینہ خواب تھا جس کی تکمیل کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان کی میڈیا سے گفتگو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے 2008 ء سے رکے ہوئے ٹریک پر کام کا آغاز کراچی کے شہریوں کے لئے ایک بڑی خو شخبری ہے کیونکہ اس کے دوسرے ٹریک کی تکمیل سے شہر یوں کو مزید بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی یہ کراچی کے شہریوں کا دیرینہ خواب تھا جس کی تکمیل کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے ٹریک کے تعمیراتی کام کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز جکھرانی ، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ، ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ ، کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے افسران بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں مختلف وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوتی رہی جن میں اس کے رائٹ آف وے کے حصول کے ساتھ ساتھ فنڈز کی عدم دستیابی بھی شامل تھی جس کے باعث ایک بہترین منصوبہ اتنے عرصہ تک التواء کا شکار رہا ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرلی گئیں ہیں رائٹ آف وے کے حصول کے ساتھ ساتھ ایکسپریس وے پر واقع مکانات کے معاوضہ کا مسئلہ بھی حل کرلیا گیا ہے جس کے بعد آج سے اس پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے جسے 18 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ باقی رہ جانے والے 5.3 کلومیٹر پر تعمیراتی کام کی تکمیل سے ماری پور روڈ سے سہراب گوٹھ تک بھی مسافر اس منصوبے سے فائدہ اٹھاسکیں

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/03/2016 - 19:52:52 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان