وزیرِاعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات ، الیکٹرانک میڈیا کی بہتری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

پیمرا کو پالیسی سازی کے ذریعہ جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹی وی، ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،ابصار عالم کی گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے جمعرات کو لاہور میں وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دورانپیمرا اور پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی ترقی اورفروغ کیلئے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ پیمرا کو پالیسی سازی کے ذریعہ جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹی وی، ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ وہ ملک میں پرائیویٹ الیکٹرانک میڈیاکے فروغ کیلئے لائسنس قوائد وضوابط کو بھی سہل بنانے پر عمل پیرا ہیں۔کیبل نیٹ ورکس کو رواں سال ستمبر 2016 ؁ء تک ڈیجٹیلائز کرنے کے حوالے سے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا نیکیبل کو انڈسٹری کا درجہ دینے اور ڈیجٹیلائزیشن کرنے والے کیبل آپریٹرز کو محصولات میں رعایت دینے کی پیمرا کی کاوش کو سپورٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیمرا نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ کیبل ٹی وی آپریٹرزملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ 30ستمبر 2016 ؁ء تک ملک کے 12بڑے شہروں میں کیبل ٹی وی ڈیجٹیلائزہو جائے گی۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کیمسائل بالخصوص پنجاب ریونیو اتھارٹی سے متعلق کیبل آپریٹرز کے تحفظات کے حل کی بھی سفارش کی۔

جس پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کیبل پر عائد سروسز ٹیکس کو کچھ مہینوں تک مؤخر کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے تاکہ کیبل ڈیجٹیلائزیشن کا عمل تاخیر کا شکار نہ ہو سکے اور پیمرا کے دیے گئے وقت پر مکمل ہو سکے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے چیئرمین پیمرا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملات کو خوش اسلوبی سے ہر ممکن طور پر حل کیا جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے پیمرا آفس لاہور کے پلاٹ حوالگی کے معاملے کی بھی جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :