آپریشن ضرب عضب سے شہروں اور قصبوں کو بھی دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے پاک کیا جا رہا ہے‘پرامن اور مستحکم پاکستان کے فوائد آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو پہنچ رہے ہیں
وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی وفد سے بات چیت
جمعرات 17 مارچ 2016 19:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ حکومت اور پاک فوج کی باہمی کامیاب حکمت عملی سے ملک کو دہشت گردوں سے تقریباً پاک کر دیا گیا ہے اور ہر آنے والے والا دن خوشحالی اورامن کے اعتبارسے پہلے سے زیادہ اچھا اور خوش نما ثابت ہو رہا ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں ایک وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن ضرب عضب اپنی تمام تر کامیابوں کے ساتھ منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے مادروطن کو محفوظ بنانے میں جو اپنا فرض اور کردار ادا کیا ہے اُس کے لیے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔(جاری ہے)
چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ اب پاکستان میں کوئی "نوگو ایر یا " نہیں ہے اور دہشت گردوں کوشمالی وزیر ستان میں شوال وادی سمیت تمام علاقوں سے پاک کیاجارہا ہے اور جلد ہی وہاں بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بڑی پناہ گاہوں کے خاتمے کے بعد حکومت آپریشن کے نتائج کو محفوظ بنانے کے لیے اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ یہ دہشت گردو بار ہ منظم ہو کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں اور اس مقصد کی خاطر پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں کے گلی اور کوچوں کو دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں سے مکمل پاک کیاجارہا ہے تاکہ پشاورجیس بس دھماکے جیسے افسوس ناک واقعات سے بچا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کراچی سمیت تمام شہروں کی روشنیاں لوٹ رہی ہیں اور جرائم کی اوسط میں خاطر خواہ کمی آ ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ معاشی ترقی حکومت کی مثبت حکمت عملی اور امن کے مرہون منت ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور دوسری جانب چین سمیت دیگر دوست ممالک پاکستان کے معاشی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی استحکام اور امن کانتیجہ ہے کہ آج پوری قوم 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے اور اس سال بھی یوم پاکستان بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ہمیں ملک میں سیاسی استحکام اور بھائی چارے کی فضا ء کو قائم رکھتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے تاکہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیرسمیت پاکستان کے تمام صوبے اس پر امن فضا سے برابر مستفید ہوسکیں اور پاکستانی عوام جو ایک عرصے سے شدید مشکلات کا شکار ہی ہیں اُن کی روزمرہ زندگی کوبتدریج خوشگوار بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اس ضمن میں اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کو استحکام اور امن دینے کے ساتھ ساتھ اس کو خطے کا خوشحال ترین ملک بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.