پرویز مشرف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور آئی جی سے جواب طلب

جمعرات 17 مارچ 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور آئی جی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے لال مسجد شہدا فاونڈیشن کے وکیل طارق اسد ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں صابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اس حکم پر عمل درآمد کرایا جائے پرویز مشرف بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں تمام ائیر پورٹس پر وارنٹ گرفتاری کی نقول بھیجی جائیں جس پر عدالت نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو اپریل تک ملتوی کر دی ۔